ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی آرایس ایس سے حکم لے کر ملک چلانا چاہتے ہیں؛لوک سبھا میں بحث کرنے راہل گاندھی کامطالبہ؛ پروفیشنل کانگریس بنانے کی تیاری

مودی آرایس ایس سے حکم لے کر ملک چلانا چاہتے ہیں؛لوک سبھا میں بحث کرنے راہل گاندھی کامطالبہ؛ پروفیشنل کانگریس بنانے کی تیاری

Thu, 03 Aug 2017 00:46:40    S.O. News Service

نئی دہلی، 02اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لے کر کہا کہ وہ اپنے من کی بات ملک پرمسلط کرناچاہتے ہیں۔ملک کے عوام کی بات سننانہیں چاہتے ہیں۔کانگریس چاہتی ہے کہ ایسے لوگوں کی آوازبھی ملک کی سیاست میں سنی جائے اور اس کے لیے کانگریس ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے جا رہی ہے۔ لوگوں کی آواز کو ملک کے سامنے لانے کے لیے کانگریس ایک نئے ونگ پرکام کر رہی ہے۔

نامہ نگاروں سے بات چیت میں راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ایک پروفیشنل کانگریس بنانے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے ذریعہ کارکن کی آوازکوسیاست میں لانے کی کوشش ہوگی۔پروفیشنل کانگریس کی کمان پارٹی کے چارسینئرلیڈروں کے ہاتھوں میں ہوگی جن میں ششی تھرور، ملند دیوڑا بھی شامل ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف اپنے دماغ کی باتیں کرتے ہیں۔مودی چاہتے ہیں کہ لوک سبھااوراسمبلی میں کسی طریقے کا ڈسکشن نہ ہو۔جو مودی اور آر ایس ایس میں ڈسکشن ہو اسی سے ملک چلے۔راہل گاندھی نے کہاکہ کانگریس اوردوسری پارٹی میں یہی فرق ہے ۔کانگریس سب کی آواز سیاست میں لانا چاہتی ہے لیکن دوسری پارٹی ایسا نہیں چاہتی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے کروڑوں لوگ پالیسی میکنگ میں شامل ہوں۔لیکن ملک کی موجودہ حکومت ایسانہیں چاہتی ہے۔


Share: